مظفرگڑھ ،میت کی منتقلی عزت، احترام اور وقار کے ساتھ یقینی بنانا حکومت پنجاب کا اہم اقدام،ڈپٹی کمشنر

"لیہ میں میت کی عزت و تکریم کے ساتھ منتقلی کی سروس کا آغاز، غمزدہ خاندانوں کو باوقار اور بروقت سہولت کی فراہمی کی جانب اہم اقدام۔”

مظفرگڑھ۔ 06 جولائی (اے پی پی):لیہ میں میت کی منتقلی عزت و تکریم کے ساتھ سروس کا آغاز کر دیا گیا،

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں میت منتقلی سروس ایمبولینس کی چابیاں ڈی او ایمرجنسی سروس 1122 کے حوالہ کر دیں،ضلع لیہ کی تینوں تحصیلوں لیہ، کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ کےلئے میت منتقلی سروس کی تین خصوصی گاڑیوں مختص کر دی گئیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد ریاض، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر حیات اللّہ اور متعلقہ افسران گاڑیوں کی فراہمی کی تقریب میں موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے میت منتقلی سروس کی گاڑیوں اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا،متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو سروس کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ میت کی منتقلی عزت، احترام اور وقار کے ساتھ یقینی بنانا حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے،انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں غمزدہ خاندانوں کو مفت اور باعزت سفری سہولت فراہم کی جائے گی،یہ منصوبہ عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کا عملی مظہر ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ریسکیو 1122، سروس کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ میت منتقلی سروس ہر وقت فعال رکھنے کےلئے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھے جائیں گے،انہوں نے ہدائت کہ کہ میت منتقلی کے دوران لواحقین کے ساتھ عزت، احترام اور ہمدردی کا برتاؤ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میت منتقلی کےلئے مختص گاڑیوں کی صفائی اور بہترین دیکھ بھال ہر صورت یقینی بنائی جائے،حکومت پنجاب شہریوں کو باوقار اور معیاری عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،انہوں نے کہا کہ میت منتقلی سروس سے مستحق شہری بلا معاوضہ استفادہ کر سکیں گے،ریسکیو 1122 ضلع لیہ کی تینوں تحصیلوں میں اس سروس کی ذمہ داریاں انجام دے گا

مزید خبریں