میئر کراچی کی گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیرِاعلی امجد حسین کومبارکباد

"میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امجد حسین کو گلگت بلتستان کا وزیرِ اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے جمہوری عمل اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی قرار دیا۔”

کراچی۔ 06 جولائی (اے پی پی):میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امجد حسین کو گلگت بلتستان کا وزیرِ اعلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امجد حسین کا وزیرِ اعلی منتخب ہونا پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوری اقدار کی کامیابی ہے۔

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا اظہار امجد حسین کے انتخاب سے مزید مضبوط ہوا ہے،امید ہے امجد حسین اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے گلگت بلتستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر گلگت بلتستان میں مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت اور ترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے، امجد حسین کی کامیابی اسی تسلسل کی کڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سے ترقی، خوشحالی اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی امیدیں وابستہ ہیں۔ میئر کراچی نے امجد حسین اور ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔