بیلجیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں میزبان امریکاکو 1-4 سے عبرتناک شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔
بیلجیم نے امریکا کا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا،ٹاپ 16 میں 1-4 سے شکست

مزید خبریں
واشنگٹن۔7جولائی (اے پی پی):بیلجیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے میں میزبان امریکاکو 1-4 سے عبرتناک شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بیلجیم کے چارلس ڈی کیٹیلیئر نے 2 جبکہ ہنس واناکن اور رومیلو لوکاکو نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امریکا کی جانب سے واحد گول ملک ٹل مین نے سکور کیا۔امریکا،سیاٹل کے لومین فیلڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں تمام تر توجہ امریکی سٹرائیکر فلورین بالوگن پر مرکوز تھی جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر فیفا نے کھیلنے کی اجازت دی تھی، تاہم وہ میچ میں بری طرح ناکام رہے۔ بیلجیم کی جانب سے چارلس ڈی کیٹیلیئر نے دو شاندار گول سکور کیے، جبکہ ہنس واناکین نے امریکی گول کیپر کی سنگین غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرا اور متبادل کھلاڑی رومیللو لوکاکو نے اضافی وقت میں چوتھا گول داغ کر امریکاکی 24 سال بعد کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ امریکا کی جانب سے واحد گول ملک ٹیل مین نے فری کک پر کیا۔ بیلجیم کے کپتان یوری ٹیلیمنس کا کہنا تھا کہ بالوگن کو فیفا کی جانب سے ملنے والے ریلیف نے ان کی ٹیم میں ناانصافی کے خلاف ایک نیا جوش پیدا کیا اور انہوں نے اس کا جواب میدان میں کارکردگی سے دیا۔ واضح رہے کہ بیلجیم کا مقابلہ اب آئندہ جمعہ کو لاس اینجلس میں سپین سے ہوگا۔








