گروپ کیپٹن عاصم قوم کے ہیرو ہیں، ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی

ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم پوری قوم کے ہیرو ہیں

کوئٹہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے کہا ہے کہ خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ ان کی جرات، فرض شناسی اورایثار ہمیشہ یاد رکھا جائے گامنگل کو اپنے بیان میں غزالہ گولہ نے کیپٹن عاصم کی بہادری اور عظیم قربانی پر گہرے دکھ او افسوس کا اظہار کیا ہےڈپٹی سپیکربلوچستان اسمبلی نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔

مزید خبریں