صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان کے ’’رخ اوردو‘‘ ثقافتی کمپلیکس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان کے شہر چولپون آتا کے’’رخ اوردو‘‘ ثقافتی کمپلیکس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان کے شہر چولپون آتا کے’’رخ اوردو‘‘ ثقافتی کمپلیکس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو کرغز افواج کے تازہ دم دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔

مزید خبریں