سیال کے چیئرمین کی پی ایس او کے وفد سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سیال)کے چیئرمین نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)کے چار رکنی وفد سے ملاقات کی

سیالکوٹ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (سیال)کے چیئرمین نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)کے چار رکنی وفد سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔جاری پریس ریلیز کے مطاب سیال کے چیئرمین عبدالغفور ملک نے پی ایس او کے چار رکنی وفد سے ملاقات کی جس میں جنرل منیجر عائشہ افضل، ڈپٹی جنرل منیجر ضیا محی الدین، ریجنل ہیڈ اسلم کامران اور سٹیشن منیجر راجہ ایم عثمان شامل تھے۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے اور مستقبل میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔