ظفر عباس بلوچ نے کہا ہے کہ پیرا فورس کا بنیادی مقصد عوام کو ناجائز قبضوں، قیمتوں کی بے قاعدگیوں اور مارکیٹ ریگولیشن سے متعلق مسائل سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے شفاف اور مؤثر انتظامی نظام کو یقینی بنانا ہے۔
پیرا فورس کا بنیادی مقصد عوام کو ناجائز قبضوں، قیمتوں کی بے قاعدگیوں اور مارکیٹ ریگولیشن میں تحفظ فراہم کرنا ہے، ظفر عباس بلوچ

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 07 جولائی (اے پی پی):ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام "شاہین سرگودھا” میں منگل کو پیرا فورس سرگودھا کے سب ڈویژنل آفیسر ظفر عباس خان بلوچ نےعوام کو آگاہی دی۔
اُنہوں نے بتایا کہ پیرا فورس کا بنیادی مقصد عوام کو ناجائز قبضوں، قیمتوں کی بے قاعدگیوں اور مارکیٹ ریگولیشن میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ سرگودھا میں ان کا کوریج ایریاء وسیع ہے، جہاں اُن کی فورس روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ناجائز قبضوں کی نشاندہی عوام خود بھی کر سکتے ہیں اور ہماری شکایت لائن 0489230220 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ ظفر عباس خان بلوچ نے کہا کہ ہمارا طریقہ کار شفاف اور منصفانہ ہے اور ہم پہلے عزت پھر نفاذ پر یقین رکھتے ہیں۔ اُنہوں نےریڈیوپاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور عوام سے تعاون کی اپیل کی کہ تاجران کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔ اُنہوں نے تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور سرگودھا کی عوام کو بھی سراہا۔ پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ ، فیس بک معاونت نعمان شفیق، پروڈیوسر جمشید قادری، اور ایگزیکٹو پروڈیوسر؍ ڈائریکٹرفریحہ کنول نے بھی عوام کی خدمت پر زور دیا۔ ظفر عباس خان بلوچ نے کہا کہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پُرعزم ہیں۔ سرگودھا کی عوام سے درخواست ہے کہ وہ تعاون جاری رکھیں اور ہم تاجروں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ سب کوبہترسہولتات ملیں۔ سب ڈویژنل آفیسر پیرا فورس سرگودھا ظفر عباس خان بلوچ نے واضح کیا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم عوام کی خدمت میں ہمیشہ حاضر رہیں۔








