ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل، شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی پی او آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔
ڈی پی او کرک کا پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کے حل کے لیے اردلی روم کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 08 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک عمران خان نے پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل، شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی پی او آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔تر جمان کرک پولیس کے مطابق انہوں نے تمام افسران و اہلکاروں کو نظم و ضبط، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔جون اور جولائی (تاحال) کے دوران منعقدہ اردلی روم میں مجموعی طور پر 36 محکمانہ مقدمات نمٹائے گئے، جن میں 14 غیر حاضری، 10 غفلت اور 12 بدانتظامی کے مقدمات شامل تھے۔
مکمل محکمانہ انکوائریوں کی روشنی میں قواعد و ضوابط کے مطابق مختلف رینک کے افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 11 کو تنبیہ، 9 کو سرزنش، 7 کی سروس ضبط، 5 کی سالانہ انکریمنٹ بند، ایک اہلکار کو جبری ریٹائرمنٹ جبکہ 3 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او کرک نے کہا کہ کرک پولیس میں جزا و سزا کا نظام مکمل شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق نافذ ہے۔ بہترین کارکردگی، ایمانداری اور عوام دوست رویہ اختیار کرنے والے افسران و اہلکاروں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت، بدانتظامی، غیر حاضری اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط، احتساب اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنا موثر پولیسنگ اور عوام کے اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔








