ٹاپ سیڈ ڈ جینک سنراورنوویک جوکووچ کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے

لندن۔8جولائی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر اور سربیا کے شہرت یافتہ ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ ومبلڈن اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ای ایس پی این کے مطابق 24 سالہ اطالوی ٹینس سٹار نے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں جرمنی کے حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے 39 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو مات دے کر ٹاپ فور رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،دفاعی چیمپئن اٹلی کے جینک سنر نے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے حریف کھلاڑی جان لینارڈ سٹرف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 5-7، 6-7(4-7)اور3-6سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں 39سالہ سربیا کے ٹینس سٹار اورمجموعی طور پر 24 ویں گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کوشکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ نوویک جوکووچ کی فتح کا سکور 6-7(10-12)،6-3، 3-6، 7-6(7-4)اور6-7(4-10)رہا۔