آزاد کشمیر کے غیورعوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔
آزاد کشمیر کے غیورعوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):آزاد کشمیر کے غیورعوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔وادی لیپہ کےعوام نےانتشاری کمیٹی کے پاکستان اوراس کے اداروں کے خلاف زہریلے بیانیے کو دوٹوک انداز میں مسترد کیا۔وادی لیپہ کے شہریوں نے کہا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اورافواجِ پاکستان نے ہمارا ساتھ دیا ہے جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،ہرمشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور آئندے بھی رہیں گے۔کسی ایسے انتشاری گروہ، بیانیے یا سازش کا حصہ نہیں بنیں گے جو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچائے۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان رشتہ قربانیوں سے مضبوط ہوا ہے، اسے کمزور کرنے کی ہرکوشش کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان اور آزاد کشمیر کا پرچم ہمیشہ ساتھ ساتھ لہراتا رہے گا، آزاد کشمیرکے عوام بیرونی ایما پر ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے والے انتشاری عناصر کی حمایت نہیں کرتے۔








