ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔

پیرس۔8جولائی (اے پی پی):ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔بی بی سی کے مطابق سپین کےشہر بارسلونا سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 113 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 23ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں کارکاسون سے فوکس تک کا 181.9 کلو میٹر کافاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی رستے پر تھا۔30سالہ ڈنمارک کے سائیکلسٹ میڈس پیڈرسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 181.9 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 10منٹ اور 45 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔25 سالہ امریکی سائیکل سوار کوئن سائمنز نے دوسری جبکہ 25 سالہ ہسپانوی سائیکل سوار راؤل گارسیا پیئرنا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر تیسرے مرحلے میں فتح کے ساتھ ہی ڈنمارک کے 29 سالہ سائیکل سوار جوناس ونگگارڈسے یلو جرسی بھی چھین لی تھی جو اب ونو ایکس موبلٹی ٹیم کے ناروے کے ٹورسٹین ٹرین نے تڈیج پوگاآر سے چھین لی ہے۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3320.7کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 26 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم یواے ای ایمرٹس ایکس آر جی کے 27 سالہ سلوینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔