ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ہیلتھ ایکسپو عراق‘‘ میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں
’’ہیلتھ ایکسپو عراق ‘‘میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ہیلتھ ایکسپو عراق‘‘ میں شرکت کے لئے 20 جولائی تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش عراق میں 28 تا31 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی فارماسیوٹیکل ،نیوٹریشن اینڈ سپلیمنٹ،ویکسین،ہاسپٹل ٹیکسٹائل،لیبارٹری اور آلات جراحی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








