گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شخصیات قوموں کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں
گورنر سندھ کا عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پرخراجِ عقیدت

مزید خبریں
کراچی۔ 08 جولائی (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی جیسی عظیم شخصیات قوموں کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔بدھ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی خدمتِ انسانیت، ایثار اور رحم کی عظیم علامت تھے، عبدالستار ایدھی نے بے لوث خدمت سے انسانیت کیلئے سنہری مثال قائم کی ،ان کا مشن لاکھوں بے سہارا افراد کیلئے امید اور سہارا بنا۔انہوں نے کہاکہ عبدالستار ایدھی نے ہر تفریق سے بالاتر ہو کر صرف انسانیت کی خدمت کی،ایدھی فائونڈیشن پاکستان کا عظیم قومی اثاثہ اور دنیا کے لیے قابلِ تقلید مثال ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کا مشن آگے بڑھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ان کی بے مثال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔







