پاکستان کا خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار ،تنازع کے دوبارہ بھڑک اٹھنے میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں،فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں،دفترخارجہ

پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تمام فریقوں سے تحمل کی اپیل

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے دوبارہ بھڑک اٹھنے میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو خطے کے امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہو۔ خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مسلسل روابط، مذاکرات اور سفارت کاری کا کوئی متبادل نہیں۔پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ( ایم اویو) کے تحت اپنی اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کریں، جو باہمی افہام و تفہیم، باہمی احترام اور خطے سمیت اس سے باہر مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک پائیدار بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔پاکستان اس سلسلے میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے بدستور تیار ہے۔

مزید خبریں