نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر امریکی صدر کے طیارے میں تبدیلی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ترکیہ سے وطن واپسی پر اپنا طیارہ غیر متوقع طور پر تبدیل کر لیا جس کی وجہ سکیورٹی خطرات بتائی گئی ہے۔

واشنگٹن ۔9جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ترکیہ سے وطن واپسی پر اپنا طیارہ غیر متوقع طور پر تبدیل کر لیا جس کی وجہ سکیورٹی خطرات بتائی گئی ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ میں ہونے والے نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے قطر کی طرف سے تحفتاً دیئے گئے طیارے میں یہاں پہنچے تھے تاہم واپسی کے لئے انہوں نے غیر متوقع طور پر یہ طیارہ استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے پرانے ایئر فورس ون طیارے کےذریعے برطانیہ تک سفر کیا ۔ صدر ٹرمپ نے اس کے بعد برطانیہ سے امریکا تک کا سفر پھر قطر کی طرف سے تحفتاً دیئے گئے طیارے میں کیا۔ انہو ں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہوں نے انقرہ سے برطانیہ کے علاقے ملڈن ہال میں برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے بیس تک کا سفر اپنے پرانے ایئر فورس ون طیارے میں کیا اور اس دوران ان کا نیا طیارہ اسی ایئر بیس پر کھڑا رہا اور وہاں تعینات امریکی فوجیوں نے اس کا معائنہ کیا ۔ واضح رہے کہ امریکا کے سکیورٹی حکام نے قطر کی طرف سے امریکی صدر کو تحفتاً دیئے گئے اس طیارے کی پہلے بھی تفصیلی جانچ پٹرتال کی ہے۔ انقرہ میں ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہیں ممکنہ طور ایران سے خطرات لاحق ہیں۔

مزید خبریں