ایچ ای سی کے زیر اہتمام ویبینار 14 جولائی 2026 کو منعقد ہوگا

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے زیر اہتمام محققین، اساتذہ، طلبہ اور لائبریرینز کے لئے ’’پاور یوزر اِن لوکیٹنگ ٹیکنیکل ریسورسز: این اِن ڈیپتھ ڈائیو ود آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیجیٹل لائبریری‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی ویبینار 14 جولائی 2026 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کے زیر اہتمام محققین، اساتذہ، طلبہ اور لائبریرینز کے لئے ’’پاور یوزر اِن لوکیٹنگ ٹیکنیکل ریسورسز: این اِن ڈیپتھ ڈائیو ود آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیجیٹل لائبریری‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی ویبینار 14 جولائی 2026 کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویبینار کا مقصد شرکاکو اعلیٰ معیار کے تحقیقی مضامین، تکنیکی لٹریچر، معیارات (سٹینڈرڈز) اور دیگر علمی و تحقیقی مواد تک مؤثر انداز میں رسائی حاصل کرنے کی جدید حکمت عملیوں سے آگاہ کرنا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ویبینار کے دوران آئی ای ای ای ایکسپلور ڈیجیٹل لائبریری کے مؤثر استعمال، مطلوبہ تحقیقی مواد کی تلاش، جدید سرچ تکنیکوں اور تحقیقی صلاحیتوں میں بہتری کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ایچ ای سی نے محققین، جامعات کے اساتذہ، طلبہ اور لائبریری سے وابستہ پیشہ ور افراد کو ویبینار میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل سیشن میں شریک ہونے والے شرکاکو شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں