چین میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ تک نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار، فروخت اور برآمدات میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چین میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ تک نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار، فروخت اور برآمدات میں مستحکم اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔9جولائی (اے پی پی):چین میں رواں سال کے پہلے 6 ماہ تک نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار، فروخت اور برآمدات میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سی جی ٹی این نے جمعرات کو چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں سال جنوری سے جون تک چین میں نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار، فروخت اور برآمدات میں مستحکم اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران نیو انرجی گاڑیوں کی پیداوار 74 لاکھ 38 ہزار جبکہ فروخت 74 لاکھ 46 ہزار یونٹس رہی، جو بالترتیب گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.7 فیصد اور 7.3 فیصد زیادہ ہے۔جون میں نئی فروخت ہونے والی گاڑیوں میں نیو انرجی گاڑیوں کا حصہ مجموعی نئی گاڑیوں کی فروخت کا تقریباً 60 فیصد رہا۔ برآمدات کے حوالے سے جنوری سے جون تک چین نے مجموعی طور پر 50 لاکھ 96 ہزار گاڑیاں برآمد کیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 65.3 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں نیو انرجی گاڑیوں کی برآمدات 23 لاکھ 55 ہزار رہیں، جو سالانہ بنیادوں پر 1.2 گنا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔








