پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کارکنان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے تعاون سے عوام کی بہتر خدمت کا سفر مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،جمال رئیسانی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کارکنان پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے تعاون سے عوام کی بہتر خدمت کا سفر مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ساراوان ہاوس کوئٹہ میں حلقہ این اے-264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود، معززین اور پارٹی ورکروں سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا جبکہ پارٹی ورکروں نے تنظیمی امور، پارٹی کی فعالیت اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وفود اور پارٹی ورکروں کی آراء کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور حلقہ این اے-264 سریاب کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔








