ایل سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیینا اوسٹاپینکو پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
سیکنڈ سیڈڈ مارسیلو آریوالو اور جیینا اوسٹاپینکو نے ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
لندن۔10جولائی (اے پی پی):ایل سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیینا اوسٹاپینکو پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق مارسیلو آریوالو اور جیینا اوسٹاپینکو پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے مکسڈ ڈبلز فائنل میچ میں مارک پولمینز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سٹارم ہنٹر پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو شکست دی۔انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ایل سلواڈورکے ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیینا اوسٹاپینکو پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مارک پولمینز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار سٹارم ہنٹر پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی کو 6-4، 5-7 اور 2-6سےشکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔








