لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ للیانی سرگودھا کے پولیس انسپکٹر کوسابق ملازم کوہراساں کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ للیانی سرگودھا کے پولیس انسپکٹر منور حسین کوسابق ملازم قاسم کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ للیانی سرگودھا کے پولیس انسپکٹر منور حسین کوسابق ملازم قاسم کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔جسٹس فاروق حیدر نے جمعہ کو درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار قاسم کی جانب سے ایڈووکیٹ شاہد پرویز کاہلوں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قاسم پہلے انسپکٹر منور حسین کے ڈیرے پر ملازمت کرتا تھا، تاہم کام چھوڑنے کے بعد اسے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہراساں کیا جا رہا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس انسپکٹر کو غیر قانونی ہراسانی سے روکا جائے، جس پر عدالت نے مذکورہ حکم جاری کر دیا۔