گرینڈ ایشین یونیورسٹی میں فال 2026 کے داخلوں کا آغاز ،11 نئی فیکلٹیز کے تحت 92 متنوع ڈگری پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں ،ترجمان

گرینڈ ایشین یونیورسٹی میں فال 2026 کے داخلوں کا آغاز ہوگیا، اس سال طلبہ کے لیے 11 نئی فیکلٹیز کے تحت 92 متنوع ڈگری پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لیے تیار کرنا ہے

سیالکوٹ۔ 10 جولائی (اے پی پی):گرینڈ ایشین یونیورسٹی میں فال 2026 کے داخلوں کا آغاز ہوگیا، اس سال طلبہ کے لیے 11 نئی فیکلٹیز کے تحت 92 متنوع ڈگری پروگرامز پیش کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لیے تیار کرنا ہے۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق نئی فیکلٹیز میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز، سائنسز، کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مینجمنٹ سائنسز، فوڈ اینڈ ایگریکلچر سائنسز، لا لینگویجز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، فارمیسی، آرٹس، ڈیزائن اینڈ آرکٹیکچر اور سوشل سائنسز شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گرینڈ ایشین یونیورسٹی جدید اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب، اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی، عالمی معیار کے کیمپس، وظائف اور مالی معاونت، کیریئر پر مبنی تعلیم اور طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لیے سازگار تعلیمی ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہشمند طلبہ اور والدین بروقت داخلے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں تاکہ وہ محدود نشستوں پر میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کرکے اپنے روشن مستقبل کی جانب مؤثر قدم بڑھا سکیں۔

مزید خبریں