سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (SWMC)اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سلمان احمد لون نے ڈسکہ ورکشاپ اور مختلف فیلڈ ایریاز کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی آپریشنز، مشینری کی کارکردگی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ ، ڈسکہ ورکشاپ اور فیلڈ ایریاز کی صورتحال کا جائزہ لیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 جولائی (اے پی پی):سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (SWMC)اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سلمان احمد لون نے ڈسکہ ورکشاپ اور مختلف فیلڈ ایریاز کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی آپریشنز، مشینری کی کارکردگی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسکہ ورکشاپ کا معائنہ کیا جہاں صفائی مشینری کی فنی حالت، مرمت کے امور، آپریشنل سرگرمیوں اور ورکشاپ کے انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مشینری کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ صفائی آپریشنز میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ بعدازاں انہوں نے ڈسکہ کے مختلف فیلڈ ایریاز کا دورہ کیا اور جاری صفائی آپریشنز، ویسٹ کلیکشن، عملے کی حاضری اور مجموعی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے سے بھی گفتگو کی اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے تمام آپریشنز کی مسلسل نگرانی کی جائے، عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔








