سیالکوٹ اینٹی کرپشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کے سپروائزر شہریار کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
سیالکوٹ اینٹی کرپشن کی کامیاب کارروائی،ستھرا پنجاب کے سپروائزر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ اینٹی کرپشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کے سپروائزر شہریار کو 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم شہریار ورکرز سے فی کس 5 ہزار روپے ماہانہ رشوت وصول کرتا تھا،سرکل آفیسر رانا مبشر علی نے شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سپروائزر شہریار کو گرفتار کر لیا۔اس موقع پر سرکل آفیسر رانا مبشر علی نے کہا کہ رشوت طلب کرنے والے سرکاری ملازمین کی فوری اطلاع اینٹی کرپشن کو دیں، شکایت کنندہ کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔








