فیسکو فرسٹ ڈویژنسرگودھا نے مالی سال 2025-26 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔فیسکو فرسٹ ڈویژن سرگودھا نے مالی سال 2025-26 میں 19.79 کروڑ روپے ریکور، 5,673 نئے کنکشن ، نادہندگان سے 19 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 875 روپے کی ریکوری ، 5 ہزار 673 نئے بجلی کنکشن ، 33 لاکھ 31 ہزار 585 یونٹس بجلی لائن لاسز میں کمی کے ذریعے محفوظ کی جبکہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے …
فیسکو فرسٹ ڈویژن سرگودھا کی مالی سال 2025-26 کی کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
سرگودھا۔ 10 جولائی (اے پی پی):فیسکو فرسٹ ڈویژنسرگودھا نے مالی سال 2025-26 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔فیسکو فرسٹ ڈویژن سرگودھا نے مالی سال 2025-26 میں 19.79 کروڑ روپے ریکور، 5,673 نئے کنکشن ، نادہندگان سے 19 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 875 روپے کی ریکوری ، 5 ہزار 673 نئے بجلی کنکشن ، 33 لاکھ 31 ہزار 585 یونٹس بجلی لائن لاسز میں کمی کے ذریعے محفوظ کی جبکہ بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 149 مقدمات درج کروائے۔یہ بات ایگزیکٹو انجینئر فرسٹ ڈویژن سرگودھا انجینئر ہارون احمد گجر نے مالی سال 2025-26 کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ فرسٹ ڈویژن سرگودھا نے مالی سال کے دوران انتظامی، آپریشنل اور مالی شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیشتر اہداف کامیابی سے حاصل کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن نے ریکوری، نئے کنکشنز، لائن لاسز میں کمی، بجلی چوری کی روک تھام اور صارفین کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ڈویژن کی ریکوری کی شرح 100.96 فیصد رہی، جبکہ صارفین کی سہولت کے لیے 5 ہزار 673 نئے بجلی کنکشن فراہم کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ لائن لاسز میں نمایاں کمی کرتے ہوئے 33 لاکھ 31 ہزار 585 یونٹس بجلی محفوظ کی گئی، جس سے محکمہ کو خاطر خواہ مالی فائدہ پہنچا اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 1 کروڑ 96 ہزار 590 روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ مختلف مقدمات میں 149 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال کے دوران موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا اور CCMS کے تحت شکایات کے حل کی شرح 96 فیصد سے زائد رہی۔ بجلی کی بندش کی صورت میں متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر بجلی بحال کی گئی جس سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو معیاری، محفوظ اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی، بروقت شکایات کے ازالے، بجلی چوری کی روک تھام اور محکمہ کی مالی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ان کی اولین ترجیح ہے۔








