صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی زیرِ صدارت اجلاس ، مانسہرہ میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیرِ صدارت جمعہ کو سعودی فنڈ برائے ترقی کے مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا

پشاور۔ 10 جولائی (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان کی زیرِ صدارت جمعہ کو سعودی فنڈ برائے ترقی کے مالی تعاون سے ضلع مانسہرہ میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔محکمہ پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ مسعود یونس، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں، مالی و تکنیکی امور، درپیش چیلنجز اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو منصوبے کے مختلف مراحل، مقررہ ٹائم لائن اور اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر فضل شکور خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مانسہرہ کے عوام کو صاف، محفوظ اور پائیدار پینے کے پانی کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فنڈ برائے ترقی کے تعاون سے مذکورہ منصوبہ علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی مستقل فراہمی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، تمام تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ معیار کے مطابق مکمل کی جائیں اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر پای? تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔