پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹی دودھ کے خلاف کارروائی، 2 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف، 2 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے2 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کرکےناقص دودھ سپلائی کرنے پر 13 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 29 دودھ بردار گاڑیوں کی جانچ کی گئی

راولپنڈی۔ 10 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے2 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ موقع پر تلف کرکےناقص دودھ سپلائی کرنے پر 13 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران 29 دودھ بردار گاڑیوں کی جانچ کی گئی، جن میں موجود تقریباً 25 ہزار لیٹر دودھ کے نمونے جدید فوڈ سیفٹی آلات کی مدد سے چیک کیے گئے۔ معائنے کے دوران 2 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ ناقابلِ استعمال قرار دے کر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ یہ دودھ ضلع جھنگ سے راولپنڈی اور اسلام آباد سپلائی کیا جانا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور چیکنگ کرتی ہے تاکہ ملاوٹ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ملاوٹی یا ناقص خوراک، خصوصاً دودھ سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

مزید خبریں