نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9 ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیرِاعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، اسلام آباد میں او آئی سی کی خواتین سے متعلق 9 ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 12 اور 13 جولائی کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9 ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کی۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری انسانی حقوق نے کانفرنس کے پروگرام، غیر ملکی وفود کی سہولت، پروٹوکول، سکیورٹی، لاجسٹکس، میڈیا انتظامات اور بین الوزارتی رابطہ سے متعلق کئے گئے انتظامات پر جامع بریفنگ دی تاکہ کانفرنس کا انعقاد خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ یقینی بنایا جاسکے۔ نائب وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ دنیا بھر سے اس اہم کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے وفود کے قیام کو ہر ممکن حد تک آرام دہ اور خوشگوار بنایا جائے اور انہیں پاکستانی مہمان نوازی کی بہترین روایت کے مطابق بھرپور استقبال اور سہولیات فراہم کی جائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری انسانی حقوق اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔








