صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تیاریوں، حفاظتی اقدامات اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جائزہ اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔11جولائی (اے پی پی):صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ہفتہ کے روز اہم اجلاس، مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید، ڈی جی پی ڈی ایم عمر جاوید اور متعلقہ دیگر اعلی حکام کی شرکت، ڈی جی خان، بہاولپور، گجرات اور گوجرانوالہ کے کمشنرز اور ملتان، سیالکوٹ، گجرات، لیہ اور نارووال کے ڈپٹی کمشنرز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو مون سون بارشوں اور ہیٹ ویو اقدامات بارے بریفنگ دی اور کہا کہ چولستان کے دور دراز علاقوں میں پانی کے پائپس لے جائے جا رہے ہیں اورہیٹ ویو و حبس سے نمٹنے کیلئے پی محمکہتمام تر وسائل بروئے کار لا ر ہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے تحت ہیٹ ویو کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ پری ڈیزاسٹر اور پوسٹ ڈیزاسٹر میکانزم کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نیاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دریائوں کے پاٹ اور رود کوہیوں کے راستوں میں موجود تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کردی گئی ہے اور پنجاب کو فلڈ ریزیلنٹ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ممکنہ حالات کے پیش نظر ریسکیو کو اربوں روپوں کی لاگت کے جدید آلات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں دریائی کٹاو کی روک تھام کیلئے11 اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔ دریائے جہلم کے کٹائو سے چک سکندر اور سرائے عالمگیر کے قریب مقامی آبادیوں اور زرعی زمین کے تحفظ کیلئے95.4 ملین کے ہنگامی اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ۔ بھندر نالہ کے بائیں کنارے پر چک سکندر اور کھاریاں کے تحفظ کیلئے99 ملین روپے کے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ بھندر نالہ کے کٹائو سے کاکرالی گائوں کے تحفظ کیلئے گائیڈ وال کی تعمیر کیلئے76.447 ملین روپے کے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں ۔کلیال اور پاپین گائوں کو سیلابی کٹائو سے بچائو کیلئے 99.69 ملین روپے کے منصوبے اجلاس ایجنڈے میں شامل ہیں۔ دریائے سندھ کے کٹائو سے موضع نشیب اور موضع تھند کلان کے تحفظ کیلئے99.69 ملین روپے کے حفاظتی اقدامات ایجنڈے میں شامل ہیں۔ چک ناہڑہ کو سیلابی کٹائو سے محفوظ رکھنے کیلئے65 ملین روپے کا منصوبہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ بیئی نالہ کے کٹائو سے چھتری گائوں کے تحفظ کیلئے 130 ملین کے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں ۔ چرنی ناگروٹہ جدید گائوں کو بین نالہ کے کٹائو سے بچائو کیلئے95 ملین کے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ دریائے راوی کے کٹائو سے بالاکی چک کے تحفظ کیلئے155.5 ملین روپے کے اقدامات ایجنڈے میں شامل ہیں۔ بیئی نالہ کے کٹائو سے سکھو چک کے تحفظ کیلئے 62 ملین کے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں ۔ کھوسہ منڈیلی گائوں کے تحفظ کیلئے 62 ملین روپے کی لاگت کے منصوبے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اجلاس میں سیلاب2025 کی بنیاد پر اپ ڈیٹ شدہ فلڈ پلین حدود کی نوٹیفکیشن کی منظوری کو بھی زیر غور لایا گیا اور کمزور اضلاع کے لئے فلڈ ہیزرڈ اٹلس کا جائزہ لیا گیا۔








