ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ موسلا دھار بارش کے دوران فیلڈ افسران اور عملے کے ہمراہ متحرک رہے اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا مسلسل جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کو فوری ریلیف کی ہدایت کی۔
ڈپٹی مییجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ شہر میں موسلادھار بارش کے دوران فیلڈ افسران اور عملہ کے ساتھ مکمل طور پر متحرک

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 11 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی مییجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ سلمان نثار شہر میں موسلادھار بارش کے دوران فیلڈ افسران اور عملہ کے ساتھ مکمل طور پر متحرک ہیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ایم ڈی واسا سلمان نثار نے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور نکاسی آب کے نظام کو موثر رکھنے کے لیے واسا سیالکوٹ کا عملہ فیلڈ میں مکمل طور پر سرگرم ہے۔ ہماری ٹیمیں مختلف مقامات پر مسلسل کام کر رہی ہیں اور صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر شہریوں کو کسی بھی مقام پر بارش کے پانی کے جمع ہونے یا واسا سروسز سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا سامنا ہو تو فوری طور پر واسا ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں۔








