بھارتی ریاست بہارمیں ہندوجنونیوں نے مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل کرتے ہوئے اس کابرقعہ کھینچ کرزبردستی سندورلگادیا۔دی ہندوستان گزٹ کے مطابق آرایس ایس کے غنڈوں نے مودی کی سرپرستی میں بھارتی مسلمانوں کے لیے شناخت اورعزت کا تحفظ بھی مشکل بنادیا۔
بھارتی ریاست بہارمیں مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل ، ہندو جنونیوں نے برقعہ کھینچ کرزبردستی سندورلگادیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):بھارتی ریاست بہارمیں ہندوجنونیوں نے مسلمان خاتون کی سرعام تذلیل کرتے ہوئے اس کابرقعہ کھینچ کرزبردستی سندورلگادیا۔دی ہندوستان گزٹ کے مطابق آرایس ایس کے غنڈوں نے مودی کی سرپرستی میں بھارتی مسلمانوں کے لیے شناخت اورعزت کا تحفظ بھی مشکل بنادیا۔انتہا پسند بی جے پی کی قیادت میں قائم مودی حکومت اقلیتوں پرمظالم کی سرپرستی کرکے اپنا ووٹ بینک مضبوط کررہی ہے۔
دی ہندوستان گزٹ کے مطابق بہارکے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پورمیں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمان خاتون کونقاب اتارکر سندورلگانے پرمجبورکیا۔ہجوم نے مسلم خاتون سے برقعہ اتروایا، پیشانی پرسندورلگایا اوربجرنگ بلی کے نعرے لگائے۔دی ہندوستان گزٹ کے مطابق مسلمان خاتون کی طرف سےمنع کرنے کے باوجود ہجوم وڈیو بناتا رہا اورکہتا رہا کہ یہ وڈیو ہرحال میں بنے گی،مسلم خاتون کے وہاں سے سکوٹرپرنکلنے کی کوشش کے باوجود ہجوم اس کا تعاقب کرتا رہا۔
اس سے قبل گزشتہ دسمبرمیں بہارکے ہی وزیراعلیٰ نتیش کمارنے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹرکا نقاب کھینچا تھا۔انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مودی کی انتخابی مہم میں مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات نے امتیازی سلوک اورتشدد کو ہوا دی۔انتہا پسندمودی کے زیراثرمسلمانوں اوردیگراقلیتوں کیخلاف بڑھتے تشدد سے نام نہاد بھارتی سیکولرازم کے دعووں کی قلعی کھل چکی ہے۔








