افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر عالمی سطح پرآوازیں اٹھنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق قابض طالبان رجیم میں افغان عوام خصوصاًخواتین کوتعلیم،صحت اورروزگارجیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے
افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر عالمی سطح پرآوازیں اٹھنے لگیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر عالمی سطح پرآوازیں اٹھنے لگیں۔تفصیلات کے مطابق قابض طالبان رجیم میں افغان عوام خصوصاًخواتین کوتعلیم،صحت اورروزگارجیسے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے،افغانستان میں خواتین کے ساتھ بدترین سلوک پرآئرش وزیرانصاف جم اوکالاگھن نےافغان طالبان رجیم کوآڑے ہاتھوں لے لیا۔آئرلینڈ کےیواین کے مستقل مندوب کے اعلامیہ کے مطابق آئرش وزیرِ انصاف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تنازعات کے دوران جنسی تشدد کیخلاف آئرلینڈ کا مؤقف پیش کیا۔
آئرش وزیر انصاف جم اوکالاگھن نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں طالبان رجیم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ افغان طالبان خواتین کی آزادیاں سلب کرنےکیلئے بدستور صنفی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔آسٹریلوی صحافی آنہ کورین نے طالبان رجیم کے خواتین مخالف اقدامات کو امتیازی قرار دیتے ہوئے انہیں خواتین کیخلاف جنگ قراردےدیا۔افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے تحت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اس بات کاواضح ثبوت ہیں کہ افغان عوام اس وقت شدید جبراورمظالم کا شکار ہیں۔








