صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے،ترجمان پی ڈی ایم اے

مزید خبریں
لاہور۔12جولائی (اے پی پی):صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور،راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ اور بھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز بھی الرٹ ہیں اور پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے۔
انہوں نے ہدائت کی کہ1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ، چوکنگ پوائنٹس پر جمع پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں ، لٹکتی تاروں ،کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم برسات میں بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔








