پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ، مزید 4 خارجی جہنم واصل

پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ، مزید 4 خارجی جہنم واصل

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں،سران ٹنگی میں تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 خارجیوں کوجہنم واصل کیاگیا،آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 71 ہو گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 109 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جہنم واصل خارجیوں کےقبضےسے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا، برآمد ہونے والے اسلحے میں ایم فور رائفل، ایس ایم جیز، راکٹ لانچر ، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی شامل ہے،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔