سنسنی خیز واپسی، جینک سنر نے الیگزینڈر زویروف کو ہرا کر مسلسل دوسری بار ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا

اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور دنیا کے نمبر ون کھلاڑی جینک سنر نے جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن کے مردوں کے سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے

لندن۔13جولائی (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور دنیا کے نمبر ون کھلاڑی جینک سنر نے جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن کے مردوں کے سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی 24 سالہ جینک سنر اوپن ایرا میں ومبلڈن کا ٹائٹل برقرار رکھنے والے دنیا کے 10 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 3 گھنٹے اور 46 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میچ میں جینک سنر نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور 4 سیٹوں کے مقابلے میں جرمن حریف الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا 5 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔ فرانسیسی اوپن (رولینڈ گیروس) کے دوسرے ہی راؤنڈ میں ارجنٹائن کے جوان مینوئل سیرنڈولو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کے بعد جینک سنر کی فارم اور جسمانی فٹنس پر سوالات اٹھ رہے تھے، لیکن انہوں نے ومبلڈن میں شاندار کھیل پیش کر کے ناقدین کو خاموش کر دیا۔جینک سنر اس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں میومیر کیکمانووچ کے خلاف 5 سیٹوں کے سخت مقابلے میں شکست کے دہانے پر پہنچ گئے تھے، تاہم انہوں نے وہاں سے واپسی کی اور گزشتہ 48 سالوں میں پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پہلا میچ 5 سیٹوں تک جانے کے بعد ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا۔ سنر نے سیمی فائنل میں 24 بار کے ریکارڈ گرینڈ سلام فائز نوویک جوکووچ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی، اور اب فائنل میں الیگزینڈر زویروف کو ہرا کر اپنی بالادستی ثابت کر دی ہے۔ رواں سال جینک سنر نے 47 میں سے 44 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ پیر کو جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں الیگزینڈر زویروف زخمی کارلوس الکاراز کی جگہ دنیا کے نمبر 2 کھلاڑی بن جائیں گے۔جینک سنر کی فتح کا سکور 7-6(9-7)،6-7(2-7)،3-6 اور 4-6 رہا۔ماہرین کے مطابق جینک سنر کی مسلسل شاندار کارکردگی اور دباؤ میں بہترین کھیل انہیں آنے والے برسوں میں مردوں کی ٹینس کا سب سے نمایاں ستارہ بنا سکتی ہے۔

مزید خبریں