وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف پیر کو ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور قطر کے سابق امیر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، قطری شاہی خاندان اور عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔وزیر اعظم کا یہ دورہ قطر کے شاہی خاندان، قطری عوام اور پاکستانی حکومت و عوام کے درمیان دہائیوں پر محیط دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی ہے۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔