منی پورمیں نسلی فسادات کی نئی لہر،مودی سرکارحالات پرقابوپانےمیں بری طرح ناکام

مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے ریاست منی پورکو آگ میں جھونک دیا جس سے نسلی فسادات شدت اختیارکرگئے۔

منی پور۔13جولائی (اے پی پی):مودی سرکار کی یک طرفہ اور ناکام پالیسیوں نے ریاست منی پورکو آگ میں جھونک دیا جس سے نسلی فسادات شدت اختیارکرگئے۔ بھارت کااپنا جریدہ’’دی سٹیٹ مین‘‘منی پورمیں اٹھنےوالے نئے فسادات کی تفصیلات سامنے لے آیا۔بھارتی جریدہ کےمطابق بھارتی ریاست منی پورکے ضلع امپھال کےجنوبی علاقہ میں متعدد مکانات کو آگ لگادی گئی،نسلی فسادات کے دوران گھروں کو آگ لگانےاوربڑھتی کشیدگی نے منی پورکےامن کو پھرخطرے میں ڈال دیا،واقعے کے فوری بعد علاقہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظرسکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کر دی گئی۔دی سٹیٹ مین کےمطابق واقعےمیں ملوث ہونے پر ہینگ جنگ گاؤں کے سربراہ سمیت 2 افرادکو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی انسانی حقوق کی کارکن نندتا ہاکسر نے منی پور کی صورتحال پر مودی سرکار کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ مودی سرکار منی پورمیں پرتشدد واقعات کی اصل وجوہات چھپانےکے لئےغیر ملکی مداخلت کےالزام کو جوازبنا رہی ہے۔حالیہ فسادات کے واقعات سےثابت ہوتا ہےکہ مودی سرکارمنی پور میں امن وامان کو برقراررکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔