ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو1122 کے اہلکار عوام کو ان کے دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
ریسکیو1122مردان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی نگرانی میں ریسکیو1122 کے اہلکار عوام کو ان کے دہلیز پر بین الاقوامی معیار کی بروقت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 نے مجموعی طور پر 5 سو 68 حادثات و واقعات میں خدمات پیش کیں۔جن میں 78 ٹریفک ، 28 ڈیلوری کیسز جبکہ 4 سو 11 میڈیکل ایمرجینسز کےعلاوہ آگ لگنے کے 13، ڈوبنے کے 3 گرنے یا دیگر متفرق کے 20 حادثات شامل تھے۔اس کے علاوہ فائرنگ ،گولی لگنے، لڑائی اور جرائم کے 15 واقعات رونما ہوئے۔ان حادثات میں 24 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 نے 531 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیں۔ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 85 ایمرجنسیز کے دوران 81 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 1 ایمرجنسی میں ضلع سے باہر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو 1122 مردان کو مجموعی طور پر 9 ہزار 7 سو 86 کالز موصول ہوئیں ۔ریسکیو 1122مردان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ ضروری ایمرجنسیز کالوں پر بروقت کارروائی کرکے قیمتی انسانی جانوں کوضیاع سے بچایا جاسکے۔








