گورنر خیبرپختونخوا سے آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کو پروفیسر ڈاکٹر دل نواز کی قیادت میں آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن (APTTA) کے دورکنی وفد نے ملاقات کی

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیر کو پروفیسر ڈاکٹر دل نواز کی قیادت میں آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن (APTTA) کے دورکنی وفد نے ملاقات کی۔گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق ملاقات میں جامعات میں ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS) کے اساتذہ کو درپیش مسائل، بالخصوص تنخواہوں پر نظرثانی اور اسپیشل ٹاسک فورس کی سفارشات پر عملدرآمد میں تاخیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے آگاہ کیا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے آئندہ اجلاس میں ٹینیور ٹریک سسٹم کی تنخواہوں پر نظرثانی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ وزارتِ خزانہ نے 2021 کے آفس میمورنڈم کی تشریح میں غلطی کی ہے، جس کے باعث تیار کردہ تنخواہوں کی نظرثانی کی تجویز سپیشل ٹاسک فورس کی سفارشات اور ٹینیور ٹریک سسٹم کے اصل مقاصد سے مطابقت نہیں رکھتی۔گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے وابستہ اساتذہ کے جائز مسائل کے حل اور ٹینیور ٹریک سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے متعلقہ فورمز پر ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اعلیٰ تعلیم اور قابل اساتذہ کی حوصلہ انتہائی ضروری ہے