چین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیان نے پیر کو یومیہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جسے بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔13جولائی (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیان نے پیر کو یومیہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جسے بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس آبی گزرگاہ سے محفوظ اور آزاد آمد و رفت کی جلد بحالی تمام متعلقہ فریقین کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی سے متعلق معاملات کو ذمہ دارانہ انداز میں حل کیا جانا چاہیے جبکہ عالمی برادری کے وسیع خدشات کو مناسب طریقے سے دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اس معاملے پر متعلقہ ممالک اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔







