انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق کوچ اینڈی فلاور کی واپسی کے لئے دروازے کھول دئیے ہیں۔
برینڈن میک کلم ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے برطرف، اینڈی فلاور کی واپسی کا امکان روشن

مزید خبریں
لندن۔13جولائی (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق کوچ اینڈی فلاور کی واپسی کے لئے دروازے کھول دئیے ہیں۔
ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق برینڈن میکولم جو وائٹ بال کرکٹ (ون ڈے اور ٹی ٹونٹی) کے کوچ برقرار رہیں گے، کو گزشتہ 9 ٹیسٹ میچوں میں 7 شکستوں اور آسٹریلیا میں ایشیز سیریز میں 1-4 کی عبرتناک شکست کے بعد ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کو ایشیز میں شکست کے باوجود برقرار رکھا گیا تھا، لیکن حال ہی میں اپنے ہی ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 1-2 سے شکست ای سی بی کے عہدیداروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے لارڈز میں صحافیوں کو بتایا کہ نئے کوچ کے لئے انگریز ہونا ضروری نہیں ہے ۔ زمبابوے کے عظیم کرکٹر اینڈی فلاور نے 2009 سے 2014 کے دوران انگلینڈ کو 3 ایشیز سیریز جتوائی تھیں اور ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنایا تھا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ فلاور کو دوبارہ لانے کی کوشش کرے۔ رچرڈ گولڈ نے مزید کہا کہ اگر 19 اگست سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل مستقل کوچ کا انتظام نہ ہو سکا تو عارضی کوچ کا تقرر کیا جائے گا، جبکہ انہوں نے تنقید کی زد میں آئے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر روب کی کی کارکردگی کا دفاع بھی کیا۔







