ریسکیو 1122 صوابی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی نگرانی میں ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 211 ایمرجنسی واقعات پر بروقت امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی نگرانی میں ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 211 ایمرجنسی واقعات پر بروقت امدادی کارروائیاں انجام دیں۔

ترجمان ریسکیو 1122صوابی کےمطابق ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 صوابی نے 20 ٹریفک حادثات، 164 میڈیکل، گرنے اور ڈلیوری سے متعلق ایمرجنسیز، 14 آتشزدگی، 5 فائرنگ و تشدد، ایک ڈوبنے اور 7 دیگر نوعیت کے واقعات پر خدمات فراہم کیں۔مختلف ایمرجنسی واقعات کے دوران 185 مریضوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریفرل ہسپتال ایمبولینس سروس کے تحت 41 مریضوں کو ضلع کے اندر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔