تھانہ خزانہ پولیس نے پیر کو گاڑی میں مشکوک مسلح 2ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
پشاور ، گاڑی میں مشکوک مسلح 2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):تھانہ خزانہ پولیس نے پیر کو گاڑی میں مشکوک مسلح 2ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں ناکہ بندیوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کردیا ہے، جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ قاضی اکمل نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران گاڑی میں مشکوک مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں صدیق ولد ملک زرین اور شہاب خان ولد اسرائیل ساکنان ضلع مہمند حال شاہی باغ شامل ہیں۔ملزمان کو بائی پاس سروس روڈ ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، میگزینز، بنڈل وئیر برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹرکار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔








