سپیکر قومی اسمبلی کا سابق امیر قطرشیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو شوریٰ کونسل قطر کے سپیکر حسن بن عبداللہ الغنیم کے نام خط میں انہوں نے سابق امیر قطر کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی خدمات قطر، مسلم اُمہ اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی بصیرت افروز قیادت نے قطر کو عالمی سطح پر ممتاز مقام دلایا۔سپیکر نے پاکستانی پارلیمان اور عوام کی جانب سے قطر کی قیادت، شوریٰ کونسل اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور پارلیمان غم کی اس گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔سپیکر نے اللّٰہ تعالٰی سے شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی