ایکسائز پولیس نے دہمتوڑ بائی پاس پر کارروائی کر کے باڑہ کے رہائشی شاہجہان آفریدی کو گرفتار کر کے1205 گرام چرس برآمد کر لی۔
ایکسائز پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 13 جولائی (اے پی پی):ایکسائز پولیس نے دہمتوڑ بائی پاس پر کارروائی کر کے باڑہ کے رہائشی شاہجہان آفریدی کو گرفتار کر کے1205 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایکسائز سب انسپکٹر نسیم خان جو بیرون ملک ہیں، کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ حویلیاں دہمتوڑ بائی پاس پر دوتار کے مقام پر منشیات کا لین دین کیا جائے گا، ایکسائز سب انسپکٹر نسیم خان نے اپنی ٹیم کو اس حوالہ سے آگاہ کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس فخر عالم نے نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے باڑہ خیبر کے رہائشی شاہجہان آفریدی کوگرفتار کر کے 1205 گرام چرس برآمد کر لی ۔








