پشاور: تھانہ شہید گلفت حسین کی اہم کارروائی، جی ٹی روڈ پر گاڑی میں مشکوک مسلح2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پشاور۔ تھانہ شہید گلفت حسین نے پیر کو اہم کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر گاڑی میں مشکوک مسلح2 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کپیٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندیوں پر جرائم کی روک تھام کیلئے کڑی نگرانی جاری ہے ۔

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):پشاور۔ تھانہ شہید گلفت حسین نے پیر کو اہم کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر گاڑی میں مشکوک مسلح2 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کپیٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندیوں پر جرائم کی روک تھام کیلئے کڑی نگرانی جاری ہے ۔

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل وارث خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین سلیم خلیل نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران مین شاہراہ جی ٹی روڈ پر گاڑی میں مشکوک مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد علی ولد گوہر اور آفاق ولد عبد الطیف شامل ہیں، ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر مین شاہراہ جی ٹی روڈ فردوس کے قریب ناکہ بندی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد رائفل، پستول، میگزینز، بنڈل وئیر برآمد کرنے کیساتھ ساتھ موٹرکار بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔