گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام گلیات میں ویسٹ واٹر کلیکشن اینڈ ٹریٹمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔
گلیات میں ویسٹ واٹر کلیکشن اینڈ ٹریٹمنٹ سسٹم کا افتتاح

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 13 جولائی (اے پی پی):گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام گلیات میں ویسٹ واٹر کلیکشن اینڈ ٹریٹمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر ملک عدیل اقبال تھے۔ ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد، ڈائریکٹرز گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر سرکاری افسران، منتخب نمائندوں اور مقامی معززین نے تقریب میں شرکت کی۔ اس منصوبہ کا مقصد گلیات میں گندے پانی کو جدید طریقہ سے جمع کر کے اس کی صفائی یقینی بنانا، قدرتی ماحول کا تحفظ کرنا اور سیاحتی مقامات کو آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے، منصوبہ سے نہ صرف مقامی آبادی کو بہتر ماحول میسر آئے گا بلکہ سیاحوں کو بھی صاف اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ گلیات کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ماحول دوست منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم اس سلسلہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کو بھی اولین ترجیح دی جائے گی۔








