محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر اورمنگل کےدوران موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پیر اورمنگل کےدوران موسلادھار بارشوں کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ،مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظربحیرۂ عرب سے آنے والی مضبوط مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور زیریں علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ اسی دوران ایک مغربی لہر بھی ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کی توقع ہے،کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، جنوب مشرقی پنجاب، با لا ئی سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔(کل )منگل کو ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب،بلو چستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش سب سے زیادہ بارش پنجاب میں اوکاڑہ 29، سیالکوٹ (ائیرپورٹ) 01، بلوچستان میں بارکھان 13، ژوب اور خضدار 02، گلگت بلتستان میں بابوسر 08، گوپس 04، بنجی 03، سکردو اور چلاس 02، استور 01، آزاد کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 05، خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 02، کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔








