سپین اور یورپ کے دیگر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے باعث کم قیمت اور توانائی بچانے والے ایئر کنڈیشنرز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ چینی برانڈز صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔شِنہوا کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں گھریلو آلات فروخت کرنے والی دکانوں پر چینی ایئر کنڈیشنرز کی مانگ بتدریج بڑھ رہی ہے۔
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، اسپین میں چینی ایئر کنڈیشنرز کی مانگ میں اضافہ

مزید خبریں
بارسلونا ۔14جولائی (اے پی پی):سپین اور یورپ کے دیگر حصوں میں شدید گرمی کی لہر کے باعث کم قیمت اور توانائی بچانے والے ایئر کنڈیشنرز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ چینی برانڈز صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔شِنہوا کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں گھریلو آلات فروخت کرنے والی دکانوں پر چینی ایئر کنڈیشنرز کی مانگ بتدریج بڑھ رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ صارفین اب مخصوص چینی برانڈز کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں اور ان کی خریداری میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔بارسلونا میں الیکٹرو نورما کے منیجر البرٹ مارٹینیز نے بتایا کہ چینی برانڈز کی موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگرچہ فی الحال ان کی طلب محدود ہے، تاہم مسلسل بڑھ رہی ہے۔دوسری جانب سوئے کلیمانامی اسٹور کے مالک محمد حسین کا کہنا ہے کہ خریدار معیار کے ساتھ ساتھ مناسب قیمت کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔ ان کے مطابق چینی برانڈز مسابقتی قیمتوں پر دستیاب ہیں، اسی لیے بہت سے صارفین گرمی سے بچاؤ کے لیے انہیں ترجیح دے رہے ہیں۔رپورٹ میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یورپ میں عالمی اوسط کے مقابلے میں دوگنی رفتار سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، تاہم یورپ کے صرف تقریباً 20 فیصد گھروں میں ایئر کنڈیشننگ کی سہولت موجود ہے، جس کے باعث مستقبل میں اس شعبے میں مزید ترقی کے امکانات موجود ہیں۔








