یورپ کو بیلسٹک میزائلوں کے ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے نو یورپی ممالک اور یوکرین نے مشترکہ طور پراینٹی بیلسٹک میزائل اتحادقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔شنہوا کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین، سویڈن، برطانیہ اور یوکرین کے رہنماؤں نے اس اتحاد کے قیام کا اعلان کیا
نو یورپی ممالک اور یوکرین کا اینٹی بیلسٹک میزائل اتحاد قائم

مزید خبریں
پیرس ۔14جولائی (اے پی پی):یورپ کو بیلسٹک میزائلوں کے ممکنہ خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے نو یورپی ممالک اور یوکرین نے مشترکہ طور پراینٹی بیلسٹک میزائل اتحادقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔شنہوا کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق ڈنمارک، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین، سویڈن، برطانیہ اور یوکرین کے رہنماؤں نے اس اتحاد کے قیام کا اعلان کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اتحاد مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد یورپ کو بیلسٹک میزائلوں سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔اعلامیے کے مطابق یورپ کے تحفظ کے لیے ایک مربوط میزائل دفاعی نظام ناگزیر ہے، جو مستقبل میں ممکنہ میزائل حملوں کی روک تھام اور ان کا مؤثر جواب دینے میں مدد فراہم کرے گا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پیرس میں "کوالیشن آف دی وِلنگ” کے رہنماؤں کی میزبانی کی، جہاں یوکرین کے لیے فوجی معاونت، بالخصوص فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








