یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کاجا کالس نے کہا ہے کہ ہر کوئی اس بات پر متفق ہے کہ مغربی کنارے کی صورتِ حال واقعی ناقابلِ برداشت ہے۔
مغربی کنارے کی صورتِ حال واقعی ناقابلِ برداشت ہے، یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز۔14جولائی (اے پی پی):یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور کاجا کالس نے کہا ہے کہ ہر کوئی اس بات پر متفق ہے کہ مغربی کنارے کی صورتِ حال واقعی ناقابلِ برداشت ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز برسلز میں ایک اجلاس کے آغاز میں کہا کہ مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ درحقیقت اس بات کو زیادہ سے زیادہ ناممکن بنا رہا ہے کہ دو ریاستی حل کبھی بھی عمل میں آ سکے۔ یورپی یونین کے متعدد ممالک بشمول آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور سپین پہلے ہی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی آبادیوں پر تجارتی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔ کاجا کالس نے کہا کہ غیر قانونی آبادیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی کے حوالے سے رکن ممالک نے کئی درخواستیں کی ہیں، دیکھتے ہیں کہ کیا اب فراہم کردہ ممکنات پر رکن ممالک زیادہ زور دے سکیں گے۔ بیلجیئم کے وزیرِ خارجہ میکسم پریووٹ نے کہا کہ پیش کردہ ممکنات بظاہر آگے بڑھنے کی حقیقی خواہش کی نسبت ایک غور طلب مسئلہ ہے،ہم ٹھوس تجاویز طلب کر رہے ہیں۔








